خوشاب ،پولیس اہلکار ایک بار پھر نشانے پر،نامعلوم افرادکی فائرنگ ، کانسٹیبل جاں بحق

بدھ 2 دسمبر 2015 11:27

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق وادی سون میں تھانانوشہرہ کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :