شکست خوردہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

بدھ 2 دسمبر 2015 11:59

شکست خوردہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 2دسمبر- 2015ء) دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور مینجمنٹ دوبئی سے واپس لاہور واپس پہنچنا شروع ہوگئے ۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر محمد حفیظ، صہیب مقصود، بلال آصف، عامر یامین، کوچز گرانٹ فلار، گرانٹ لڈن، مشتاق احمد ، مینجر انتخاب عالم ، ہیڈ کوچ وقاریونس ایمرٹس کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے لاہور پہنچے تاہم کسی کھلاڑی یا ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی میچز ہارنے کے حوالے سے میڈیا سے کوئی بات نہ کی ۔