ہم نے صوبوں کے درمیان سرحدیں کھینچ لی ہیں، فلمسٹار شان

بدھ 2 دسمبر 2015 12:12

ہم نے صوبوں کے درمیان سرحدیں کھینچ لی ہیں، فلمسٹار شان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء)فلمسٹار شان کا کہنا ہے کہ آج ہم نے صوبوں کے درمیان سرحدیں کھینچ لی ہیں جس کے باعث سال 2016ء میں فلم انڈسٹری کو بٹا ہوا دیکھ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرانی اور نئی فلم انڈسٹری میں کوئی بڑا فرق نہیں ہے تاہم اگر لاہور اور کراچی کے لوگ مل کر فلمیں بنائیں تو چاند اور ستارہ بن جائیں گے۔نہوں نے کہا کہ سینما مالکان کو ایسی پالیسی ملنی چاہئیے جس سے فلم انڈسٹری مزید ترقی کرے۔