رنویر سنگھ کودیپکا پڈکون اور رنبیر کپور کی جوڑی میں کچھ خاص لگنے لگا

بدھ 2 دسمبر 2015 12:32

رنویر سنگھ کودیپکا پڈکون اور رنبیر کپور کی جوڑی میں کچھ خاص لگنے لگا

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء)اداکارہ دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”تماشا“کی کامیابی کا جشن منانے کیلئے ایک خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔پارٹی میں دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور کے ہمراہ رنویر سنگھ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔پارٹی کے دوران اداکار رنویر سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیپکا اور رنبیر کی جوڑی میں کچھ خاص ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ دونوں اداکاروں میں آن سکرین بہترین کیمسٹری ہوتی ہے اور مجھے ان کی یہ خوبی بے حد پسند ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کی سابق گرل فرینڈدیپکا پڈکون آجکل رنویر سنگھ کی حالیہ گرل فرینڈ ہیں۔29سالہ اداکارہ سنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم باجی راوٴ مستانی میں حالیہ بوائے فرینڈ رنویر سنگھ کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔باجی راوٴ مستانی میں دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے ہمراہ پریانکا چوپڑا بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راوٴ مستانی رواں سال18دسمبر کے دن شاہ رخ خان کی دل والے ساتھ ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی