عملی سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں‘ انوپم کھیر

بدھ 2 دسمبر 2015 12:41

عملی سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں‘ انوپم کھیر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ انڈسٹری کے سینئر اداکار انوپم کھیر اکثر اوقات سیاسی جماعتوں کی حمایت کرتے نظرآتے ہیں۔ تاہم انکا کہنا ہے کہ وہ بطور اداکار بہت خوش ہیں اور عملی سیاست میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اداکار سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر لائیو چیٹ کے دوران پرستاروں کی طرف سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی اداکارہ و سیاست دان اہلیہ کرن کھیر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مستقبل قریب میں سیاست میں قسمت آزمائی کریں گے۔

اس سوال پر اداکار نے کہاکہ وہ بطور اداکاراوراستاد بہت خوش ہیں۔واضح رہے پریم رتن دھن پایو اداکار حال ہی میں ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف ایوارڈ واپس کرنے والوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کر چکے ہیں۔ تاہم انکا کہنا ہے کہ انھیں عملی سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انکا مزید کہنا تھا میرا نظریہ بھارتی نظریہ ہے اور یہاں ہرکسی کو اپنی سوچ کے مطابق اظہار خیا ل کا مکمل حق حاصل ہے۔