انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا کے مداحوں کی تعداد چار ملین ہو گئی

بدھ 2 دسمبر 2015 12:41

انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا کے مداحوں کی تعداد چار ملین ہو گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ اداکارہ و سابق حسینہ عالم پریانکا چوپڑا آجکل اپنی پہلی امریکی ٹیلی ویڑن سیریز کوانٹکو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موبائل فوٹو شیئرنگ سروس انسٹاگرام پر اداکارہ کے مداحوں کی تعدادچار ملین ہو گئی ہے۔واضح رہے33سالہ اداکارہ نے گزشتہ سال اپنی سالگرہ کے موقع پر انسٹا گرام کا استعما ل شروع کیا تھا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی طرف سے پرستاروں کے خلوص اور محبت کا شکریہ ادا کیا گیا۔اداکارہ کی نئی آنے والی فلم سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راوٴ مستانی ہے۔ باجی راوٴ مستانی میں پریانکا چوپڑا مایہ ناز مراٹھا پیشوا باجی راوٴ کی پہلی بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔پریانکا چوپڑا کی باجی راوٴ مستانی رواں سال 18دسمبر کو شاہ رخ خان کی دل والے کے ساتھ ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی