رنویر سنگھ بھی محفوظ جنسی ملاپ کی ترویج کیلئے نکل پڑے
بدھ 2 دسمبر 2015 12:41
احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ سٹار رنویر آجکل جنسی تعلق کے محفوظ طریقے متعارف کرانے میں پیش پیش ہیں۔واضح رہے اداکار ڈیوریکس کنڈومز کے برانڈ ایمبسڈر بھی ہیں۔برانڈ کی تشہیر کیلئے تیار کیے جانے والے اشتھار میں اداکار شہوت انگیز ی نہیں بلکہ مفاد عامہ کیلئے ایک سنجیدہ پیغام دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ نے ایچ آئی وی ایڈزجیسی موذی بیماریوں سے بچاوٴ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے درست پراڈکٹ کا انتخاب کیا ہے۔(جاری ہے)
رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ جنسی ملاپ ایک فطری عمل ہے اور اس پر کھل کر بات ہو نی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ایسا عمل ہے جسے ہر کوئی کرتا اور کرنا چاہتا ہے اور یہ کوئی برائی نہیں بلکہ قدرت کی طرف سے عطا کیا جانے والا خوبصورت تحفہ ہے۔
پس اس کے متعلق ہر انسان کو مکمل معلومات حاصل کرنی چاہیے تاکہ وہ احتیاط سے جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ جنسی تعلق کے متعلق مکمل آگاہی دینے کیلئے نوجوان نسل کے ساتھ اس موضوع پر کھل کر بات کرنا ضروری ہے تا کہ ملک میں ایچ آئی وی ایڈز جیسے امراض کی روک تھام ممکن بنائی جاسکےمزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.