فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں بیٹی کی ولادت
بدھ 2 دسمبر 2015 12:51
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) سماجی روابط کے لیے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چین نے کمپنی میں اپنے 99 فیصد شیئرز فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔مارک زکربرگ نے یہ اعلان اپنے فیس بک صفحے پر اپنی بیٹی میکس کی ولادت کی خبر دیتے ہوئے کیا۔بیٹی کی پیدائش پر فیس بک کے بانی دو ماہ چھٹی کریں گے ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دولت ’چین زکر برگ انیشیٹو ‘ نامی تنظیم کو اس لیے عطیہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی بیٹی کے لیے دنیا کو بہتر جگہ بنانے چاہتے ہیں۔
مارک زکر برگ نے بتایا کہ اس عطیہ کی جانے والی رقم کی مالیت 45 ارب ڈالر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’چین زکر برگ انیشیٹو کا مقصد انسانی قابلیت کو بڑھانا اور نئی نسل کے بچوں میں برابری کو پھیلانا ہے۔(جاری ہے)
‘اپنی بیٹی میکس کے نام لکھے اپنے خط میں زکربرگ نے کہا کہ ’آپ کی والدہ اور میرے پاس اس وقت الفاظ نہیں ہیں کہ آپ کو بتائیں کہ آپ کے آنے ہمیں مستقبل کے لیے کتنی امید ملی ہے۔
‘زکربرگ نے مزید کہا کہ ’آپ نے ہمیں ابھی سے ہی اس دنیا کی طرف متوجہ کر دیا جہاں آپ نے زندگی گزارنی ہے۔‘میکس کی پیدائش گذشتہ ہفتے ہوئی تھی تاہم اس کا باقاعدہ اعلان منگل کو کیا گیا۔اس سے قبل زکربرگ نے اس برس جولائی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی بیوی پریسیلا چین امید سے ہیں اور وہ ایک بیٹی کے باپ بننے والے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی ولادت کے بعد دو ماہ کی چھٹی پر جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.