افغانستان کو پاکستان مخالف بیانات روکنا ہوں گے، ملیحہ لودھی

بدھ 2 دسمبر 2015 12:54

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں تعاون کے لیے تیار ہے مگر اسکے لیے افغانستان کو بھی پاکستان مخالف بیانات روکنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے تک ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو دوسروں پر الزامات دھرنے کے بجائے اپنی کمزوریوں پر قابو پانا ہوگا، داعش کو افغانستان میں پنپنے ے روکنے کیلیے وہاں قومی ہم آہنگی ضروری ہے،، افغان طالبان میں بقاکی لیے جاری اندرونی کشمکش نے امن عمل کو پھر سے مشکل بنادیا ہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ پاکستان دہشت گردی کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کرسکتا جب تک افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں ختم نہیں کیے جاتے۔

متعلقہ عنوان :