دنیابھر میں آبی وسائل سے16فیصد، پاکستان میں 35.2 فیصد بجلی پیداکی جارہی ہے

بدھ 2 دسمبر 2015 13:02

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) دنیابھر میں16فیصد بجلی آبی وسائل سے پیدا کی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں آبی وسائل سے 35.2فیصد بجلی کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔ پاور سیکٹرکے ماہرین نے کہا ہے کہ انرجی مکس کی پالیسی پرعملدرآمد سے سستی توانائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے جس سے نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ صنعتی صارفین کوبھی سستی بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں41فیصد بجلی کوئلے،5.50فیصد تیل، 21فیصد گیس ،13فیصدنیوکلیئر،1.1فیصد ہوا کی مدد سے اوردو فیصد دیگرذرائع سے ذریعہ آبی وسائل سے استفادہ ہے جس سے بجلی کی فی یونٹ قیمت دیگر ذرائع کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں دنیا بھرکے مقابلے میں آبی ذرائع سے تقریباً دوگنا سے زائد بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ بھارت میں آبی ذرائع کی مدد سے مجموعی پیداوار کا11 فیصد اورملائیشیا میں13فیصد جبکہ چین میں22.4 فیصد اور برازیل میں72 فیصد بجلی آبی ذرائع سے پیدا کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

توانائی کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ توانائی کی پیداوار کیلئے انرجی مکس کی پالیسی پرعملدرآمد کے ذریعہ نہ صرف سستی بجلی کی پیداوار کو یقینی بنایا جاسکتا ہے بلکہ اس سے تیل کی درآمدات میں کمی کے ذریعہ قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :