اسرائیلی وزیر اعظم کا شام میں فوجی کارروائیوں کا اعتراف

بدھ 2 دسمبر 2015 13:03

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 02 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فوج شام میں وقتاً فوقتاً کارروائیاں کرتی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

بنیامین نتن یاہو نے شمالی فلسطین کے شہر عکا میں ایک کانفرنس میں کہا کہ ہم کبھی کبھار شام میں سرگرمیاں انجام دیتے ہیں تاکہ اسرائیل کے خلاف ایک نئے محاذ کی تشکیل کو روکنے ساتھ ساتھ شام سے اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل کی بھی روک تھام کریں۔

واضح رہے شام کے بحران کو چار سال کا عرصہ گذرنے کے بعد پہلی بار ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے وہاں مداخلت کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیل نے 2013 ء سے اب تک بارہا شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور حزب اللہ کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کے بہانے سے شام کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے دو ماہ قبل کم از کم تین بار جولان کی پہاڑیوں پر شامی فوج کے ٹھکانوں کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔