ظلم کاکوئی بھی واقعہ بھارتی معاشرے پربدنماداغ ہے ‘بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی

بھارتیوں میں سے کسی کی بھی حب الوطنی پرانگلی اٹھائی جا سکتی ہے نہ ہی کسی کوکسی سے حب الوطنی کاسرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت ہے ‘خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 13:09

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ125کروڑبھارتیوں میں سے کسی کی بھی حب الوطنی پرانگلی اٹھائی جا سکتی ہے نہ ہی کسی کوکسی سے حب الوطنی کاسرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت ہے ‘ظلم کاکوئی بھی واقعہ ملک اوربھارتی معاشرے کیلئے بدنما داغ ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے راجیہ سبھامیں عدم برداشت کے حوالے سے جاری بحث کے دوران اپنے طویل خطاب میں کہی۔بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ کسی کے ساتھ بھی اگرکوئی ظلم ہوا ہے توہمیں اس کی تکلیف کومحسوس کرتے ہوئے اس بات کویقینی بناناچاہیے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں اوراس کے تدارک کیلیے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :