داعش کیخلاف امریکی فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ

بدھ 2 دسمبر 2015 13:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) امریکہ کے سیکرٹری دفاع ایش کارٹر نے امریکی کانگریس کو بتایا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف اہم آپریشن کیلئے خصوصی فوجی دستے روانہ کیے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارٹر نے ہاوٴس کی آرمڈ سروس کمیٹی کو بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ خصوصی فوجی دستے چھاپوں، مغویوں کو آزاد کروانے ‘خفیہ اطلاعات جمع کرنے اور داعش کے سربرابان کو گرفتار کرنے کا کام کریں گے۔

(جاری ہے)

کارٹر کے مطابق داعش کے خلاف آپریشنز کے لیے بھیجے جانے والے خصوصی فوجی دستے عراقی سیکیورٹی فورسز کی تربیت اور عراقی سرحدوں کی حفاظت میں مدد بھی کریں گے جبکہ وہ شام میں داعش کے خلاف آپریشنز میں بھی مدد کرسکیں گے۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت ضروری صلاحیت ہے جو ہمارے پاس اس وقت موجود ہے۔ امریکی فورسز خفیہ اطلاعات کی رسائی کے حوالے سے بہتر ہیں اور یہ سب چیزیں ان کی شام میں مدد کریں گی۔کارٹر نے کہاکہ مذکورہ فورسز صرف امریکی ہوگی تاہم شدت پسندوں سے لڑنے والے کردش اہلکاروں کو بھی ان آپریشنز میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :