اقتدار کی منتقلی کیلئے سوچی کی صدر سے ملاقات ‘ اقتدار کی پر امن منتقلی پر بات چیت

بدھ 2 دسمبر 2015 13:13

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)میانمار کی سیاسی رہنما آنگ سان سوچی نے عام انتخابات میں اپنی جماعت کی زبردست کامیابی کے بعد اقتدار کی منتقلی کے لیے صدر تھین سین سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

صدر سین کے ایک ترجمان کے مطابق ان کی آنگ سوچی کے ساتھ بات چیت پون گھنٹے تک جاری رہی اور اقتدار کی پرامن منتقلی پر بات چیت ہوتی رہی۔آٹھ نومبر کے انتخابات میں سوچی کی پارٹی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) نے پارلیمان کی 80 فی صد نشستیں حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔حالیہ حکومت کا دور جنوری میں ختم ہوگا اس کے بعد ہی این ایل ڈی والی نئی حکومت کے دور کا آغاز ہو سکتا ہے۔پارٹی کو صدر اور دو نائب صدور کے انتخابات سے قبل فوری طور پر سپیکر کا انتخاب کرنا ہوگا۔