کانگو ‘ باغیوں کے حملے میں اقوام متحدہ کی امن کار فورس کے ایک اہلکار سمیت 24 شہری مارے گئے

بدھ 2 دسمبر 2015 13:13

کنشاسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) کانگو میں یوگینڈا کے باغیوں کے حملے میں اقوام متحدہ کی امن کار فورس کے ایک اہلکار سمیت 24 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی جمہوریہ کانگو میں یوگینڈا کے باغیوں کے حملے میں اقوام متحدہ کی امن کار فورس کے ایک اہلکار سمیت 24 شہری ہلاک ہو گئے۔ حملے میں ایک ہسپتال اور امن مشن کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ کانگو کا یہ علاقہ طویل عرصے سے پرتشدد ہنگاموں کی زد میں ہے ‘جس کے سبب تقریبا 9 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر چھوڑ یہاں سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :