دہشت گردی کا ممکنہ خدشہ ، ملک کے 7اہم ریلوے اسٹیشنوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

پہلے مرحلے میں لاہور،کراچی،روہڑی ،راولپنڈی،فیصل آباد اور کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشنوں کی چار دیواریاں تعمیرکی جائیں گی ریلوے اسٹیشنوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے مسافروں اور ان کے سامان کی تلاشی کا سلسلہ بھی شروع کر دی گئی ‘ ذرائع

بدھ 2 دسمبر 2015 13:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) ملک کے 7ا ہم ریلوے اسٹیشنوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،بجٹ کی منظوری کے بعد ان کی حدود کے گرد چاردیواری قائم کرنے کا کام شروع کیا جائیگا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ضربِ عضب کے کامیا ب آپریشن کے ردعمل میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشے سے نمٹنے کی تیاریاں،اہم ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔

پہلے مرحلے میں 7 ریلوے اسٹیشنوں لاہور،کراچی،روہڑی ،راولپنڈی،فیصل آباد اور کوئٹہ کی چار دیواریاں تعمیرکی جائیں گی۔

(جاری ہے)

لاہوراور واہگہ ریلوے اسٹیشنوں پر چار دیواریوں کی تعمیر کا کام شروع ،ان دیواروں کی اونچائی10فٹ اور چوڑائی18انچ رکھی جا رہی ہے، مزید3فٹ اونچی خار دار تاریں بھی لگائی جائیں گی۔چار دیواریوں کے ساتھ چیک پوسٹوں کی بھی تعمیرکی جائیگی ،جن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کیساتھ جدید اسلحہ سے لیس کمانڈورزبھی تعینات کئے جائیں گے،یہ کمانڈوز دور بین اور وائریس سیٹ سیبھی لیس ہوں گے۔ٹرینوں میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ریلوے اسٹیشنوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے مسافروں اور ان کے سامان کی تلاشی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔