لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ کیلئے نصب جدید ترین سسٹم بھی شدید دھند کے سامنے فیل

بدھ 2 دسمبر 2015 13:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ کیلئے نصب کیا گیا جدید ترین سسٹم بھی شدید دھند کے سامنے فیل ہوگیا ،صبح کے وقت آنیوالی دو بین الاقوامی پروازیں دھند کے باعث نہ اتاری جاسکیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے قطر کی طرف سے تحفے میں دیے گئے جدید ترین لینڈنگ سسٹم اے ایس ایل تھری کا افتتاح کیا تھا جس کے ذریعے ایئرپورٹ پر 50میٹر حد نگاہ تک طیارے لینڈ کرسکتے ہیں مگر قطر کی طرف سے دیا گیا جدید ترین لینڈنگ سسٹم ناکام ہوکر رہ گیا ہے ۔

لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے پر حد نگاہ 300میٹر تھی لیکن لینڈنگ سسٹم ناکام ہونے کی وجہ سے 2انٹرنیشنل فلائٹس رن وے پر لینڈ نہ کرسکیں۔ ائیرپورٹ حکام نے دوحہ سے آنیوالی قطر ائیر لائن کی پرواز 628کو کراچی جبکہ شارجہ سے لاہور پہنچنے والی پرواز کو اسلام آباد بھجوادیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :