حویلی لکھا‘سرکاری سکول کی عمارت کو مسمار کرنے والے بااثر زمیندار کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 2 دسمبر 2015 13:15

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)سرکاری سکول کی عمارت کو مسمار کرنے والے بااثر زمیندار کے خلاف مقدمہ درج،زمیندار نے 25سالوں سے قائم سرکاری پرائمری سکول کی عمارت کومسمار کردیا جس سے سکول میں زیر تعلیم ایک سو بچوں کا تعلیمی مستقبل تاریکی کی راہ پے گامزن۔

(جاری ہے)

شہر کے نواحی علاقہ پٹھان کوٹ میں قائم سرکاری پرائمری سکول کی عمارت کو علاقہ کے بااثر زمیندار پیر افضل چشتی نے اپنے دیگر کاریندوں کے ہمراہ عمارت کو مسمار کردیا جبکہ میڈیا پے خبر نشر ہونے کے بعد محکمہ تعلیم نے سکول ہیڈ ماسٹر کی مدعیت میں بااثر زمیندار کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرا دیا ہے مقدمہ چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہوا ہے دریں اثناء سکول میں ایک سو بچے زیر تعلیم تھے جن کا تعلیمی مستقبل زمیندار کے اِس اقدام کے باعث تاریکی کی راہ پے گامزن ہوچکا ہے واقع بارے معززین علاقہ نے خادمِ اعلیٰ پنجاب سے مذید سخت اقدام اٹھانے کی اپیل کی ہے تاکہ آئندہ ایسا کوئی بھی نا کرسکے۔