مظفرآباد ڈویژن کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام ہٹیاں بالا دس دسمبر کے پروگرامات کیے جائیں گے‘پیر سید مرتضی گیلانی

بدھ 2 دسمبر 2015 13:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد کا ایک اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر پیر سید غلام مرتضی گیلانی ہوا۔اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلہ جات کیے گئے۔جس میں فیصلہ کیا گیا کے مظفرآباد ڈویژن کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام ہٹیاں بالا دس دسمبر کے پروگرامات کیے جائیں گے اور اس کے علاوہ دس دسمبربروز جمعرات افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظفرآباد میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

اور سولہ دسمبر بروز بدھ شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کے طلبہ کی یاد میں دعائیہ تقریب اور 17دسمبر بروز جمعرات ریئس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضی گیلانی،دیوان علی خان چغتائی،راجہ ثاقب مجید،سمعیہ ساجد،عنصر پیرزادہ،سید اظہر گیلانی،خواجہ محمد شفیق،شیخ مقصوداحمد،خالد گیلانی،مشتاق قریشی،عاصم نقوی،جہانگیر عباسی،ہارون آزاد،راجہ ناصر لطیف ایڈووکیٹ،راجہ احسان،شیخ خورشید انور،مبشر جہانداد،راجہ الیاس اعجاز،وقاص گیلانی،بابر خلیل چغتائی ،بلال ملک،فیضان مغل ایڈووکیٹ،سجاد قریشی ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کے فوری طور پر غیر جانبداراور کسی حاضر سروس الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے۔اس موقع پر دس تاریخ کے ریلی کے سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔کمیٹی کے چیئرمین ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل و سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید، مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے چیف آرگنائزر سید اظہر گیلانی سیکرٹری،سید مقصود احمد ممبر، شیخ مقصود احمد ممبر،سید یاسر نقوی ممبر۔

اس موقع پرکمیٹی کو ہدایت کی گئی کے فل الفور دس دسمبرکو ہونے والی افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی کے انتظامات مکمل کریں۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے بغیر مضبوط دفاع کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کا ہر آفیسر اور جوان قوت ایمانی اور جذبہ حب وطنی کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔

ہمارے فوجیوں کے دلوں میں شہادت کا چراغ ہر وقت روشن رہتا ہے۔اور یہی ہماری افواج کے لڑنے کی قوت اور اصل ہتھیار بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کے مسلح افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے پاکستان سمیت دنیا کے ہر فورم پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے جس جرات اور دلیری کے ساتھ دو ٹوک موقف کا اظہار کیا ہے وہ پاکستان کے سیاستدان بھی نہیں کر سکتے۔

جنرل راحیل شریف کا مسئلہ کشمیر پر موقف کشمیریوں کی آواز ہے۔اور اسی سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مسئلہ افواج کے ساتھ دس دسمبر کو بھرپور انداز میں یوم یکجہتی منا کر یہ بھی واضح کریں گے کہ وہ اپنے دفاعی قوتوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔آخر میں شہداء کراچی کے فوجی جوانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔