پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر ہی اصل تنازعہ ہے‘سید علی گیلانی

بدھ 2 دسمبر 2015 13:22

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے کہاہے کہ جب بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیرکو بنیادی مسئلے کے طورپراہمیت نہیں دی جاتی دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی قسم کے مذاکرات بے معنی رہیں گے۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر ہی اصل تنازعہ ہے اور دیگر تمام تنازعات اسی بنیادی مسئلے کی پیداوار ہیں۔

وہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے حالیہ بیان پر تبصرہ کر رہے تھے جس میں انہوں نے بھارت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ سید علی گیلانی نے کہاکہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں، بلکہ یہ ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔ بزرگ رہنماء نے کہاکہ بھارت دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیر بارے اپنے موقف پر کاربند رہے گا۔