آئندہ دو سال کے لیے پروفیسر محمد عبداللہ طاہر جماعت اہلسنت تحصیل کھوئی رٹہ کے صدر منتخب

بدھ 2 دسمبر 2015 13:38

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)جماعت اہلسنت تحصیل کھوئی رٹہ کے اہم اجلاس میں مشاورتی کمیٹی علمائے اہلسنت آئمہ کرام اور خطباء حضرات اور عوام اہلسنت نے متفقہ طور پر آئندہ دو سال کے لیے پروفیسر محمد عبداللہ طاہر کو جماعت اہلسنت تحصیل کھوئی رٹہ کا صدر، سینئر نائب صدر قاری اشرف عزیز ، سیکرٹری جنرل حافظ اشتیاق سلطانی ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ضاروب عطاری ، آرگنائزر حافظ وسیم زیدی ، ڈپٹی آرگنائزر اقتدار سبحانی ، سیکرٹری مالیات قاضی زعفران ، ڈپٹی سیکرٹری مالیات حاجی محمد صادق ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات حافظ محمد عظیم نقشبندی کو منتخب کیا گیا جبکہ چےئرمین مجلس شوریٰ پروفیسر (ر) جمروز صدیقی ، ڈپٹی شوریٰ حافظ حق نواز ، سیکرٹری شوریٰ حافظ زاہد کا انتخاب بھی کیا گیا اجلاس میں مشاورتی کمیٹی کے چےئرمین قاضی محمد عظیم نقشبندی ، ممبران ظفر اقبال غازی ، صاحبزادہ فضل الحق ، قاضی معروف ، محبوب الرحمن ، راجہ امجد خان ، سید ظہیر شاہ بخاری ، محمد شکیل سلطانی و دیگر بھی موجود تھے نومنتخب صدر پروفیسر عبداللہ طاہر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اہلسنت ، عقائد اہلسنت کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کر یں گے اور ماہ ربیع الاول شریف میں جشن میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد وادی بناہ میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر ہو گا انھوں نے کہا کہ عاشقان رسول ﷺ اس ماہ مبارک میں بڑھ چڑھ کر محافل کا انعقاد کریں اور جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام جشن آمد رسول ﷺ کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں محبت رسول ﷺ اور عشق رسول ﷺ ہی اصل ایمان اور روح ایمان ہے اجلاس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور حافظ کرام نے شرکت کی۔