مسافروین دریائے چترال میں گرنے سے 1 شخص جاں بحق، 2 لاپتہ

بدھ 2 دسمبر 2015 13:40

چترال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) یونیورسٹی روڈ پر ایک مسافر وین کے دریا میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر آنے والی ایک مسافر وین دریائے چترال میں گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 3 افراد کو بچالیا جبکہ ایک زخمی شخص کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ دریا میں ڈوبنے والے 2 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن شروع کردیا ہے۔