ہری پورمیں تیز رفتار کار نے 2 مزدوروں کو روند ڈالا

بدھ 2 دسمبر 2015 13:40

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) ہری پور میں بھیرہ روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے سائیکل پر سوار 2 مزدورجاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہری پورمیں بھیرہ روڈ پرتیزرفتارکارنے سائیکل کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں سائیکل پرسواردونوں مزدور موقع پرجاں بحق ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورفرارہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔