ملتان‘سیشن جج ملتان نے 2006 میں فوکر طیارے حادثے کا مقدمہ 9 سال بعد درج کرنے کا حکم دیدیا

بدھ 2 دسمبر 2015 13:42

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) سیشن جج ملتان نے 2006 میں فوکر طیارے حادثے کا مقدمہ 9 سال بعد درج کرنے کا حکم دیدیا‘مقدمے میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے افسران کے نام بھی شامل کرنے کا حکم‘فوکر طیارہ حادثہ میں 40 سے زائد مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ مقدمے میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے افسران کے نام بھی شامل کرنے کا حکم۔ جولائی 2006 میں فوکر طیارہ حادثہ میں 40 سے زائد مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مشہور سیاست دان جاوید ہاشمی کی بھانجی اور ان کے شوہر بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :