ظلم کاکوئی بھی واقعہ بھارتی معاشرے پربدنماداغ ہے، نریندرمودی

بدھ 2 دسمبر 2015 13:42

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ125کروڑہندوستانیوں میں سے کسی کی بھی حب الوطنی پرانگلی اٹھائی جا سکتی ہے نہ ہی کسی کوکسی سے حب الوطنی کاسرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت ہے، ظلم کاکوئی بھی واقعہ ملک اوربھارتی معاشرے کیلئے بدنما داغ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیہ سبھامیں عدم برداشت کے حوالے سے جاری بحث کے دوران اپنے طویل خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ کسی کے ساتھ بھی اگرکوئی ظلم ہوا ہے توہمیں اس کی تکلیف کومحسوس کرتے ہوئے اس بات کویقینی بناناچاہیے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں اوراس کے تدارک کیلیے اقدامات کیے جائیں۔

مود ی کا کہنا تھاکہ 125کروڑہندوستانیوں میں سے کسی کی بھی حب الوطنی پرانگلی اٹھائی جا سکتی ہے نہ ہی کسی کوکسی سے حب الوطنی کاسرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :