مقبوضہ کشمیر میں ایک مسلمان‘ ایک سکھ اور ایک ہندو پنڈت نے ”برداشت مہم‘ ‘شروع کردی

بدھ 2 دسمبر 2015 13:43

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک مسلمان، ایک سکھ اور ایک ہندو پنڈت نے ’برداشت مہم‘ شروع کردی، تینوں آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کھڑے ہوگئے اور لوگوں کو گلے ملنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر مفاہمتی فرنٹ کے چیئرمین ماوا کا کہنا ہے کہ ہم سب انسان ہیں، خدا نے ہمیں ایک جیسا بنایا ہے تو ہم فرق کیوں کریں، سب کو برداشت سے کام لینا چاہیے اور ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ اس سے قبل پیرس میں بھی حملوں کے بعد ایک مسلمان نوجوان نے ایسی ہی مہم چلائی تھی جسے پوری دنیا میں سراہا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :