امریکہ نے 13 سال سے گوانتانا موبے میں قید یمنی شہری کو غلطی قرار دیدیا

بدھ 2 دسمبر 2015 13:43

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) امریکہ نے بیانات بدلنے کے حوالے سے اپنی تاریخ ایک بار پھر دہرا دی ، تیرہ سال گوانتانا موبے کی عقوبت گاہ میں قید رہنے والے یمنی شہری کی گرفتاری کو اپنی غلطی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بد نام زمانہ اذیت گاہ گوانتانا موبے جیل سے کون واقف نہیں ، امریکہ کے مطابق انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو یہاں پہ رکھا جاتا ہے مگر امریکی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کا ایک بار پھر پول کھل گیا۔

یمن کے شہری مصطفی العزیز الشمیری کو 13 سال تک گوانتانا موبے میں قید رکھنے کے بعد اب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اْس کے نام کے باعث غلطی سے گرفتار کیا گیا تھا۔مصطفی العزیز پر القاعدہ کے ٹرینر اور پیغام رساں کے الزامات عائد کئے گئے تھے اس سے پہلے بھی امریکہ نے گوانتانا موبے قیدیوں کو کئی سالوں ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد معصوم یا غلطی سے گرفتار قرار دے رہا کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :