گریڈ 19کے آفیسر مصدق احمد خان کی گریڈ20میں ترقی،چیئرمین پیرامقرر

بدھ 2 دسمبر 2015 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) گریڈ 19کے آفیسر مصدق احمد خان کو گریڈ 20میں ترقی دے کر چیرمین پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹوشنزریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)مقرر کردیا گیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے انکی گریڈ 20میں ترقی کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وفاقی حکومت نے مصد ق احمد خان کو پیرا کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے انکوگریڈ20میں ترقی دے کر چیئرمین مقر ر کیا گیا ہے وزیرا عظم نواز شریف ن انکی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دیدی ہے ،چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کے باعث پیراکا فی عرصہ سے غیر فعال تھا جسکی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں کو بے تحاشہ مسائل کا سامنا تھا ۔