افراط زر میں اضافہ ،نومبر میں مہنگائی 2.73 فیصد تک بڑھ گئی ، سی پی آئی رپورٹ

بدھ 2 دسمبر 2015 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ماہ نومبر میں مہنگائی میں 2.73 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور منی بجٹ کے آنے کے بعد مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق کنزیو سرپرائس اینڈیکس مہنگائی کو جا پہنچی ہے اور 48 اشیاء کی قیمتوں میں رد و بدل پر ہر ماہ نظر رکھتی ہے سی پی آئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں مہنگائی میں 2.73 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا یہ اضافہ توقعات سے بڑھ کر تھا کیونکہ اکتوبر میں افراط زر 1.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پہلی دفعہ غیر غذائی انرجی افراط زر ماہ نومبر میں 4 فیصد تک بڑھی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے منی بجٹ آنے کے بعد مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ درآمد کنندگان ٹیکسز کا بوجھ صارفین پر ڈالیں گے .

متعلقہ عنوان :