آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم آف دی ایئر 2015 کا اعلان کر دیا ، پاکستان کے تین کھلاڑی شامل

بدھ 2 دسمبر 2015 13:53

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم آف دی ایئر 2015 کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم آف دی ایئر 2015 میں پاکستان کے تین کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے لیگ سپنر یاسر شاہ بھی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز یونس خان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد شامل کئے گئے ہیں۔ انگش کپتان الیسٹر کک ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر2015 کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :