روسی فوج آئندہ سال سات بین الاقوامی مشقوں میں حصہ لے گی

بدھ 2 دسمبر 2015 13:55

ماسکو ۔ 02 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) روسی فوج آئندہ سال سات بین الاقوامی مشقوں میں حصہ لے گی۔ روسی وزرات دفاع کے میڈیا ڈائریکٹر کے مطابق گلے سال روسی فوجی امن کے قیام اور انسداد دہشتگردی سے متعلق سات بین الاقوامی مشقوں میں حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

روسی فوج پاکستان، منگولیا، ویت نام، ہندوستان کے فوجیوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں کرے گی اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم اور اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کے رکن ممالک کی افواج کے ساتھ بھی مشقیں ہوں گی۔اگلے سال روسی فوجیوں کی تربیت میں پہاڑی اور قطب شمالی کے علاقوں میں کارروائیوں پر خاص توجہ دی جائے گی

متعلقہ عنوان :