ماحولیاتی نگرانی کے لئے روسی مصنوعی سیارچہ پرسوں روانہ کیا جائے گا

بدھ 2 دسمبر 2015 13:55

ماسکو۔02 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء)ماحولیاتی نگرانی کے لئیروسی مصنوعی سیارچے "کانوپوس-ایس ٹی" کو4 دسمبر کو زمین کے گرد مدار میں چھوڑا جائے گا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سیارچے کو ہلکی قسم کا راکٹ " سویوز2۔

(جاری ہے)

1بی" لے کر زمین کے گرد مدار میں جائے گا جسے پلیسیتسک کے خلائی اڈے سے روانہ کیا جائے گا۔کانپوس۔ایس سمندروں اور اور انکی آب و ہوا کا مطالعہ کرے گا ۔ 400 کلوگرام وزنی اس سیٹلائٹ میں دو ہزار دو سو کلومیٹر علاقے کا مشاہدہ کرنے کی خاطر ریڈیومیٹر نصب ہیں۔اس پر نصب کیمرے ایک ہزار کلومیٹر کے دائرے میں 30 سے پچاس میٹر تک کی تصاویر لے سکیں گے۔