جاپانی ساحل کے قریب لاشوں بھری کشتیوں کی موجودگی کا انکشاف

بدھ 2 دسمبر 2015 13:56

ماسکو۔ یکم دسمبر02 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) گذشتہ دو ماہ کے دوران جاپانی ساحل کے قریب سڑتی ہوئی لاشوں سے بھری تقریبا درجن بھر کشتیاں ملی ہیں۔گیارہ کشتیوں میں کم سے کم 25 لاشیں تھیں، جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہر کشتی کے ساتھ ایک پھٹا پرانا بینر تھا جس سے لگتا تھا کہ یہ شمالی کوریا کے پرچم کا ایک حصہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کشتی پر ایک تختہ بھی تھا جس پر ہنگول زبان میں کوریا عوامی فوج کے الفاظ تحریر تھے جو شمالی کوریا کی سرکاری فوج کا نام ہے۔ایک جاپانی ماہر کا کہنا ہے کہ یہ کشتیاں ایسی تھیں جو شمالی کوریا کے لوگ ملک سے فرار ہونے کی خاطر استعمال کرتے ہیں۔کچھ کشتیوں میں ماہی گیری کے آلات بھی ہیں۔ پر اکثر ماہرین کا اندازہ یہی ہے کہ لوگ ان کشتیوں پر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے مر گئے ہیں