عمرہ سیزن ،سعودی حکومت نے زائرین کے لیے 75 زبانوں میں تراجم پر مشتمل قرآن کے 10 لاکھ نسخوں کی چھپائی شروع کردی

بدھ 2 دسمبر 2015 14:01

عمرہ سیزن ،سعودی حکومت نے زائرین کے لیے 75 زبانوں میں تراجم پر مشتمل ..

ریاض۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) سعودی حکومت نے عمرہ سیزن کے دوران بیت اللہ کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے 75 زبانوں میں تراجم پر مشتمل قرآن کے 10 لاکھ نئے نسخوں کی چھپائی کا عمل شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار"الاقتصادیہ" کی رپورٹ کے مطابق 1437ھ کے عمرہ سیزن کے موقع پر مسجد الحرام کے شعبہ طباعت اشاعت قرآن کریم کی جانب سے قرآن پاک کے ایک ملین نسخے تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سادہ قرآن پاک کے ساتھ ساتھ حکومت 75 زبانوں میں قرآن پاک کے مستند تراجم بھی شائع کر رہی ہے۔شعبہ طباعت قرآن کے ڈائریکٹر محمد السلانی نے میڈیا کو بتایا کہ زائرین اور متعتمرین کے لیے ایک ملین نئے قرآنی نسخے طبع کیے جا رہے ہیں جنہیں جلد ہی مسجد حرام منتقل کر دیا جائے گا۔