شفاف بلدیاتی ا لیکشن کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے۔ عبدالمجید خان

بدھ 2 دسمبر 2015 14:02

بھکر۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) حکومت پنجاب اقتدار نچلی سطح تک منتقل کر کے عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے ،ملک بھر میں شفاف بلدیاتی ا لیکشن کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے ،نامساعد حالات کے باوجودملک بھر میں تین مرحلوں میں الیکشن کروائے ۔

(جاری ہے)

ایم این اے عبدالمجید خان خنا نخیل نے کلورکوٹ میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے نو منتخب چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب عوام کے مسائل انکے محلے سے منتخب کو نسلر اور چیئرمین حل کرائیں گے، اقتدار کا انتقال گلی محلے قصبوں اور شہر میں ہورہا ہے اور اس کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے جس نے مشرف کی باقیات کو ختم کرکے بلدیاتی الیکشن کروائے ، جلد نئے فنڈز بھی مہیا کئے جائیں گے تاکہ ترقیاتی منصوبے پایہء تکمیل تک پہنچ سکیں۔

انہوں نے کہا اقتصادی راہداری روٹ کو ایم ایم روڈ بھکر سے منسلک کرائیں گے، ضلع کو ماڈل بنانے کے لئے سر توڑ کو شش کر رہے ہیں ، عوام سے کیا گیا ڈیر ہ کلورکوٹ پل کا وعدہ ہر حال میں پورا ہوگا، عنقریب کام شروع ہو جائے گا ۔ تقریب کے اختتام پرایم این اے نے تمام نو منتخب چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر ز میں 120تہنیتی لیٹرز تقیسم کئے ۔

متعلقہ عنوان :