چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری گوڈی کی جا ئے۔ما ہر ین

بدھ 2 دسمبر 2015 14:03

فیصل آباد۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء)چنے کی فصل میں موجود جڑی بوٹیاں زمینی خوراک و نمی استعمال کرکے فصل کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں لہٰذا کاشتکار وں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری گوڈی کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار پیازی ، چھنکنی بوٹی ، رت پھلائی ، دنبی سٹی ،لیہلی ، ریواڑی جیسی مضر اثرات کی حامل جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے بروقت اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ریتلے علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہاتھ سے چلنے والی روٹری کا استعمال مفید ثابت ہو اہے ۔