دو غلی اقسام کا بیج محکمہ زراعت کے توسیعی عملہ کی مشاورت سے خر یدا جا ئے۔ محکمہ زراعت

بدھ 2 دسمبر 2015 14:04

فیصل آباد۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) کاشتکاروں کو مختلف پرائیویٹ کمپنیوں کا دو غلی اقسام کا بیج محکمہ زراعت کے توسیعی عملہ کی مشاورت سے بااختیار ڈیلرز سے خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار بیج کی خریداری کے موقع پر دانشمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے منظور شدہ اور اچھی شہرت کے حامل اداروں سے تصدیق شدہ بیج کی خرید یقینی بنائیں تاکہ انہیں اچھی فصل مل سکے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ کئی پرائیویٹ کمپنیاں اہم فصلات کے بیج فروخت کرتی ہیں جن میں سورج مکھی کی دوغلی اقسام کے بیج بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شرح بیج کا انحصار زمین کی قسم ، بیج کی روئیدگی ، وقت کاشت اور طریقہ کاشت پر ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ دوغلی اقسام کا ایسا بیج استعمال کرناچاہیے جس کے اگاؤ کی شرح کم از کم 90فیصد ہو ۔