گوئٹے مالا کی جیل میں ہنگامے کے دوران 16 افراد ہلاک

بدھ 2 دسمبر 2015 14:04

گوئٹے مالاسٹی ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا کی ایک جیل میں ہنگامے کے دوران 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گوئٹے مالاکے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے پولیس اور فوج کی مدد سے صورتحال پر قابو پالیا ہے۔ہنگامہ قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان شروع ہونے والے جھگڑے میں دیگر قیدیوں کی مداخلت سے شروع ہوا۔ جہنم کے نام سے مشہور اس جیل میں 600 قیدیوں کی گنجائش کے باوجود تین ہزار سے زائد قیدی رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :