یورپی یونین کا شامی مہاجرین کے لیے 350 ملین یورو کی امداد کا اعلان

بدھ 2 دسمبر 2015 14:05

برسلز ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) یورپی یونین نے شامی مہاجرین کے لیے 350 ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے کہا کہ شام میں جاری جنگ پچھلی چند دہائیوں میں سامنے آنے والا سب سے بڑا انسانی المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امداد لبنان، اردن، ترکی اور عراق میں مقیم شامی مہاجرین کے لیے تعلیم، صحت، خوراک اور ملازمت کے مواقع بڑھانے پر صرف کی جائے گی۔واضح رہے کہ شامی پناہ گزینوں کے موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے مالی اعتبار سے یہ اب تک کا سب سے بڑا امدادی پیکج ہے۔