بنکاک ، ہنوئی اور جکارتہ ایڈز کے پھیلاوٴ کے نئے مراکز بن چکے ہیں ،یونیسیف

بدھ 2 دسمبر 2015 14:05

اقوام متحدہ ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے ایشیا پیسیفک خطے میں ایڈزکے پھیلاوٴ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اس ادارے نے ایڈزکے عالمی دن کے موقع پرایک رپورٹ جاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بنکاک ، ہنوئی اور جکارتہ ایڈز کے پھیلاوٴ کے نئے مراکز کے طور پر سامنے آئے ہیں۔اس خطے میں10 سے 19 سال تک کے بچوں اور نوجوانوں میں یہ بیماری بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس خطے میں بچوں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو اس بیماری کے بارے صحیح آگاہی نہیں ہے اور بنیادی طبی سہولیات کا فقدان بھی ایڈز کے پھیلاوٴ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :