قومی اتھلیٹ سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ہیڈ کوچ اصغر گل

بدھ 2 دسمبر 2015 14:08

قومی اتھلیٹ سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ہیڈ کوچ ..

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) قومی اتھلیٹکس ٹیم کے ہیڈ کوچ اصغر گل نے کہا ہے کہ قومی اتھلیٹ سیف گیمز میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام قومی اتھلیٹکس ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے، جس میں ملک بھر سے 50 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں، ان کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان ریلوے اور سندھ کے ساتھ ہے، ان کھلاڑیوں کو مختلف بارہ کوچز اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں اور یہ کھلاڑی سیف گیمز میں مختلف ایونٹس میں شرکت کریں گے جن میں ڈیسک تھرو(تالی) رکاوٹی دوڑ، ہائی جمپ، لونگ جمپ، شاٹ پٹ، ٹرپل جمپ، جیولین تھرو، پال والٹ، ریلے، میراتھن، دوڑ اور ہیمرتھرو کے مقابلے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں، سیف گیمزآئند برس بھارت میں کھیلی جائے گی۔