چھٹا سالانہ قائد اعظم آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ 6 دسمبر سے شروع ہوگا

بدھ 2 دسمبر 2015 14:13

چھٹا سالانہ قائد اعظم آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ 6 دسمبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) چھٹا سالانہ قائد اعظم آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ 6 دسمبر سے خواجہ فرید گورنمنٹ کالج رحیم یارخان میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری رانا ضیاء الرحمن نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بہاولپور، پی ڈبلیو ڈی کراچی، رحیم یار خان، خانیوال، کوئٹہ اکیڈمی، پنجاب پولیس لاہور، کریسنٹ ملز فیصل آباد، سٹیلز ملز کراچی، ڈی آئی خان، ہزارہ کلب کوئٹہ، واپڈا ملتان، ایشیاء گھی ملز بہاولپور شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ پی ایف ایف رولز کے مطابق ناک سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ 11دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :