ہری پور‘موٹر کار کی ٹکر سے مزدور جاں بحق‘ پرانی دشمنی پر فائرنگ سے نوجوان قتل

بدھ 2 دسمبر 2015 14:13

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) موٹر کار کی ٹکر سے مزدور جاں بحق پرانی دشمنی پر فائرنگ سے نوجوان قتل کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا لاشیں ہسپتال منتقل پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنیاں افغان مہاجر سٹرک پنیاں کے قریب تیزر رفتار نامعلوم موٹر کار نے سائیکل پر جانے والے مزدور کو کچل دیاجس کے نتیجے میں سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا نواحی علاقہ کالوپنڈ میں پرانی دشمنی پر تین افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے پچیس سالہ نوجوان محمد اسد ولد محمد فرید خان کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگے زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے ہری پور ویمن ایند چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا مگر زخمموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیاپولیس نے زیر دفعہ302کے تحت ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں دریں اثناء ترین آباد کے قریب سٹرک کنارے لٹکی تاروں سے سے عمر سعید ولد کگایت خان ٹکرا گیا جس کے نتجے میں کرنٹ لگنے سے شدید جھلس گیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا شناخت اور پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کرد یں گئیں پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شرو ع کر دی ہے -

متعلقہ عنوان :