کراچی : صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، نیشنل ایکشن پلان سمیت سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 14:18
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : سندھ کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا . اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کی . اجلاس میں انٹیلی جنس حکام، ڈی جی رینجرز، کورکمانڈر کراچی، پولیس افسران اور چیف سیکرٹری سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی.
(جاری ہے)
اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دہشت گردوں کی گرفتاری اور ان سے بر آمد ہوئے اسلحے کی تفصیلات سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا.اجلاس میں انٹیلی جنس حکام نے بھی بریفنگ دی اور صوبے بھر میں حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی سمیت بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریف کیا.
اجلاس میں گذشتہ روز ایم اے جناح روڈ پر پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پرافسوس کا اور تشویش کا اظہار کیا. جبکہ ملٹری فورس کی گاڑی پر حملے میں اب تک کی تفتیش سے متعلق بھی ایپکس کمیٹی کو آگاہ کیا گیا. اجلاس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی کو فول پروف اور مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.