نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے پورٹریٹ کی برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی میں نمائش کی گئی

برمنگھم سے ملنے والی حمایت پر شکرگزار ہوں ‘ملالہ کی گفتگو

بدھ 2 دسمبر 2015 14:19

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے پورٹریٹ کی برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی میں نمائش کی گئی۔ 3 میٹر بلند پورٹریٹ کے افتتاح کی اس تقریب میں ملالہ نے کہا کہ برومی (برمنگھم کا شہری) کہلائے جانے پر فخر محسوس کر رہی ہوں، سرد موسم کے باوجود میں اس جگہ سے پیار کرتی ہوں اور برمنگھم سے ملنے والی حمایت پر شکرگزار ہوں۔

(جاری ہے)

ملالہ 2012ء میں طالبان کی فائرنگ کی زد میں آنے کے بعد سے برمنگھم میں مقیم ہیں۔ باربر انسٹی ٹیوٹ آف فائن آرٹس تصویری نمائش کے موقعپر تصویر بنان والے آرٹسٹ نصر اعظم نے بتایا کہ اس تصویر کو بنانے میں انہیں ایک سال لگا یہ تصویر لندن نیشنل پورٹریٹ گیلری کی پبلک آرکائیو میں شامل کی جائیگی اور اسے برمنگھم کی لائبریری میں ڈیجیٹل انداز میں دکھایا جائیگامیں نے پورٹریٹ میں ملالہ کی بنیاد کے ساتھ یہ بھی مدنظر رکھا ہے کہ انہوں نے کیسے انسانی حقوق کے عالمی سفیر کا مرتبہ پایا۔

متعلقہ عنوان :