پشاور ‘ سکیورٹی فورسز کی کارروائی ‘دو دہشتگردوں اور 39افغان باشندوں سمیت 98مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 2 دسمبر 2015 14:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں اور 39 افغان باشندوں سمیت 98مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔پشاور میں تھانہ چمکنی کی حدود میں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران چودہ افغان باشندوں سمیت تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جن میں دو اشتہاری بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی نے مردان میں کارروائی کی اور دو دہشتگردوں کو دھر لیا ‘ تصبیح اللہ اور فصیح اللہ اگست میں ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں ملوث ہیں ‘ہنگو کے مختلف علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا،نوشہرہ میں بھی پولیس نے آپریشن کیا اور پچیس افغان باشندوں سمیت اڑتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :