پاکستان اور بھارت ایٹمی ملک ہیں ‘ نواز مودی ملاقات سے خطے میں کشیدگی کم ہوگی ‘خواجہ آصف

بدھ 2 دسمبر 2015 14:19

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی ملک ہیں ‘ نواز مودی ملاقات سے خطے میں کشیدگی کم ہوگی ‘ ملک کے مختلف علاقوں میں چھوٹے ڈیمز بنائے جائینگے ‘ پاکستان2019ء میں پانچ ہزار میگاواٹ تک زائد بجلی پیدا کر سکے گا ‘ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سول اور ملٹری قیادت میں کوئی اختلافات نہیں۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں جاری دو روزہ انرجی انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں گے۔ جبکہ کوریا کی پاکستان میں سرمایہ کاری سیسو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سول اور ملٹری قیادت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان کے تمام ادارے دہشتگردی کیخلاف جنگ کی حمایت کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن بلا امتیاز جاری ہے اور یہ کسی مسلک یانسلی گروہ کیخلاف نہیں ہے۔