قبیلائی اور موروثی سیاست کا خاتمہ کر کے آزاد کشمیر کاسیاسی کلچر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے‘وزیراعظم آزاد کشمیر

بدھ 2 دسمبر 2015 14:19

پلندری+سدھنوتی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجیدنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے تحریک آزادی کے بیس کیمپ سے علاقائی قبیلائی اور موروثی سیاست کا خاتمہ کر کے آزاد کشمیر کاسیاسی کلچر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے شہداء اور غازیوں کی سرزمین پر کھڑے ہو کر عوام سے جو عہد کر رکھا ہے اس کو پورا کیا جا رہا ہے پارٹی لیڈر شپ کے ویژن کے مطابق عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل کی جارہی ہے الزام تراشیوں کی سیاست کو عوامی فلاحی ایجنڈے کی رکاوٹ نہیں بننے دیں گے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کو یرغمال بنائے رکھا پیپلز پارٹی کی حکومت نے چار سال کے مختصر عرصے میں جو میگا پراجیکٹ دیئے اس نے ماضی کے حکمرانوں کی سیاست داؤ پر لگا دی عوام کے استحصال کرنے والے ان سابق حکمرانوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور جگہ جگہ ان کی چیخ و پکار عوام کو سنائی دے رہی ہے ان حکمرانوں کا اصل احتساب 2016کے انتخابی میدان میں ہوگا جب عوام ان کو مسترد کرکے پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے وزیراعظم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے جو میگا پراجیکٹ دیئے ہیں اس سے آزاد کشمیر کے عوام بلاتخصیص مستفید ہو رہے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژنل ہیڈکوارٹر ز میں میڈیکل کالجز قائم کیئے اور یونیورسٹیاں بنائیں کیڈٹ کالج تعمیر کیئے بہت جلد منگ کے مقام پر زرعی یونیورسٹی قائم کی جائے گی وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں ایجوکیشن پیکج سے دور دراز پسماندہ پہاڑی علاقوں کے عوام کو شہر جیسی سہولتیں مہیا ہو رہی ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عقیدے اور نظریئے کی سیاست کرتی ہے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی ہماری سیاست کا محور اور مرکز ہے 2016کے انتخابات میں کلین سویپ کر کے دوبارہ حکومت بنائیں گے اور عوامی خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل کر کے رہیں گے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید یہاں مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے پیپلزپارٹی ضلع سدھنوتی کے صدر سردار رئیس انقلابی،سابق وزیر سردار محمد حسین ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ پلندری سردار بابر رزاق ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل سردار منظور خان اور پیپلز لائیر فورم کے صدر سردار گل نواز ایڈووکیٹ، یونین کونسل بارل اور پنتھل سے سردار وزیر محمد خان ،جھنڈا بگلہ سے سردار ذوالفقار ناز ،یونین کونسل گوراہ سے سردار جاوید اعظم ،یونین کونسل نکر سے سردار مقبول ،یونین کونسل منگ سے سردار الطاف اور یونین کونسل پتن سے سردار حنیف تبسم کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں کے وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقاتیں کر کے آزاد کشمیر میں تعلیمی پیکج اور عوامی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے وفود کو یقین دھانی کرائی کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی خوشحالی کے روڈمیپ پر مشنری جذبے سے کام کر رہی ہے آزاد کشمیرکو مکمل طور پر فلاحی معاشرے میں بدل دیا جائے گا پیپلز پارٹی ضلع سدھنوتی کے جنرل سیکرٹری محمد ظہیر خان سدوزئی، پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنمااور مشیر برائے وزیراعظم سردار جاوید یعقوب بھی اس موقع پر موجود تھے-

متعلقہ عنوان :