پاکستان کوئلے کے ذخائر سے مالا مال ہے فائدہ نہ اٹھانا افسوسناک ہے، ماہرین

بدھ 2 دسمبر 2015 14:21

پاکستان کوئلے کے ذخائر سے مالا مال ہے فائدہ نہ اٹھانا افسوسناک ہے، ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) ملکی وغیر ملکی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کوئلے کے ذخائر سے مالا مال ہے اور یہ کسی بھی طرح عالمی معیار سے کم نہیں ہے مگر اس سے فائدہ نہ اٹھانا افسوسناک ہے، سستی اور وافر بجلی کیلئے کوئلے پر کام کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں2روزہ کول پراجیکٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکی وغیر ملکی ماہرین نے کہا کہ تھر میں دنیا کے سب سے بڑے ذخائرموجود ہیں،مگر اس کوئلے سے بجلی نہ بناناسمجھ سے بالاترہے،کیونکہ یہاں کا کوئلہ کسی بھی طرح عالمی معیار سے کم نہیں ہے ،بات صرف نیت درست ہونے کی ہے۔

اس سے فائدہ نہ اٹھانا افسوسناک ہے، وزیر توانائی پنجاب چودھری شیر علی نے اس موقع پر کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لئے کوئلے پر انحصار ضروری ہے۔شرکا تقریب کاکہناتھا کہ پاکستان میں امن و امان کی بہتر ہوتی صورتحال میں ایسی کانفرنسز کا انعقاد سرمایہ کاری کے نئے راستے متعین کریگا۔

متعلقہ عنوان :