بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی فوج اور رینجرز تعینات ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 14:24

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی فوج اور رینجرز تعینات ہوں گے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی فوج اور رینجرز تعینات ہوں گے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں صوبائی حکومت سے رابطے کے بعد انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، انتہائی حساس اضلاع میں فوج اور رینجرز بطور کوئیک رسپانس فورس فرائض انجام دیں گی، الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران فوج اور رینجرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دئے جائیں گے۔